Ali ke ghar ki taraf hay nazar zamanay ki
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi

علیؑ كے گھر کی طرف ہے نظر زمانے کی 
خبر جو پائی ہے مولا حسنؑ كے آنے کی 

مرید ہو گئی شبّرؑ کی ذوالفقارِ علیؑ 
ادائیں دیکھی ہیں جب سے قلم چلانے کی 

ابھی میں چشمِ امامِ حسنؑ میں آیا ہوں 
اے موت جا ابھی فرصت نہیں ہے آنے کی 

ہے ذکرِ مولا حسنؑ پنجتن کی آمد ہے 
بدل رہی ہیں فضائیں غریب خانے کی