Shabbir ki ankhon ka ujala hay Sakina
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi

شبیرؑ کی آنکھوں کا اجالا ہے سکینہؑ 
عباسؑ کی نظروں کا ارادہ ہے سکینہؑ 

آقا سے ذرا پوچھے کوئی کیا ہے سکینہؑ 
کہتے ہیں میرے حق میں سکینہ ؑ ہے سکینہؑ 

جو شعرِ نیستاں نِ علیؑ جانِ وفا ہے
اُس سورما غازیؑ کا بھروسہ ہے سکینہؑ 

زینبؑ و سجادؑ نے جو خطبے دئے ہیں
اُن سارے بیانات کا حصّہ ہے سکینہؑ 

نظروں میں ہے قربانیِ شبیرؑ کامقصد
جو اتنے مصائب پہ بھی زندہ ہے سکینہؑ