Quran ki aayat ko quran lagay ga
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi

قرآن کی آیات کو قرآن لگے گا
ہر دیکھنے والے کو یہ عمران لگے گا

شجرہءِ ملعون کو میں پھر سے ہار دوں
دل آج یہ کہتا ہے جہنم اُتار دوں
لڑنا کجا یہ فوج میں ہیبت سے مار دوں
ایسے لڑوں کہ آپ کے دل کو قرار دوں
دھرتی کا جگر آپ کے قدموں پہ وار دوں
تحت الثریٰ میں نسلِ امیّ اُتار دوں
اِک نوک پہ لٹکا ہو میدان لگے گا

وہ کون ہے جو میرے وفادار کو روکے
جو لرتے ہوئے جعفرِ طیارؑ کو روکے
اور آلِ محمدؑ کے علمدارؑ کو روکے
ہمّت نہیں کسی کو جو رہوار کو روکے
کہہ دو معاویہ سے کہ تلوار کو روکے
آ کر میرے عباسؑ کے اِک وار کو روکے
لڑتا ہو تلوار سے یزدان لگے گا

وحدت کے گھرانے کی میں انمول کلی ہوں
دادا بھی ولی باپ بھی میں خود بھی ولی ہوں
جرات پہ جسے ناز ہے میں ایسا جری ہوں
کعبہ کے میں مولود کا بے مثل وصی ہوں
خود ہوں دعائے سیدہؑ میں شیرِ جلی ہوں
جس کو علیؑ نے بھیجا ہے میں ایسا علیؑ ہوں
اِک پل میں یہ میداں تمہیں شمشان لگے گا