Mimbar ghadeer e Khum ka hay charcha Ali ka hay
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi

منبر غدیرِ خُم کا ہے چرچا علیؑ کا ہے 
لب مصطفیؐ كے اور قصیدہ علیؑ کا ہے 

مسجد علیؑ کی خانہءِ کعبہ علیؑ کا ہے 
سجدوں پہ ہر لحاظ سے پہرہ علیؑ کا ہے 

موسم کا کچھ اثر نہیں اہل جنون پر 
سَر پر ہے دھوپ سامنے چہرہ علیؑ کا ہے 

ہاتھوں كے معجزات میں ہے جس كے کائنات 
فاقہ کشی پہ پِھر بھی گزارا علیؑ کا ہے 

دائیں میں ذوالفقار تو بائین میں کائنات 
یوں موت اور حیات پہ قبضہ علیؑ کا ہے 

کس نے کہا ہے کُن یہ میرا مسئلہ نہیں 
میں اتنا جانتا ہوں كے لہجہ علیؑ کا ہے