Karam ki inteha hain Fatima(sa)
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi



يا سيـدتي یا مولاتي
یا فاطمہؑ بنت محمدۖ أغثني
یا فاطمہؑ زہرا یا فاطمہؑ زہرا

جو پوچھیے کہ کیا ہیں فاطمہؑ
کرم کی انتہا ہیں فاطمہؑ

حجاب کبریائی ہے کسی کی کب رسائی ہے
کہ پردہ خدا ہیں فاطمہؑ

وہ شامل درود ہیں وہ داخل درود ہیں
وہ منزل درود ہیں وہ قابل درود ہیں
وہ حاصل درود ہیں وہ حامل درود ہیں
کہ مرکز کساء ہیں فاطمہؑ

عیاں ہیں وہ نہاں ہیں وہ - زماں ہیں وہ مکاں ہیں وہ
صداۓ کن فکاں ہیں وہ - جہاں خدا وہاں ہیں وہ
زمیں ہے آدمی کی ماں - زمین کی بھی ماں ہیں وہ
کہ فاطر السماء ہیں فاطمہؑ

جو پنجتنؑ سمٹ گۓ - تو ایک ذات بن گئی
وہ ایک ذات پھیل کر - یہ کائنات بن گئی
یہ کائنات سج گئی - ہر ایک بات بن گئی
پتہ چلا کہ کیا ہیں فاطمہؑ

وہ قول ہیں مقالہ ہیں - وہ معدن الرسالة ہیں
علیؑ کی ہم نوالہ ہیں - علیؑ کی ہم پیالہ ہیں
حسینؑ کا حوالہ ہیں - حسنؑ کو جس نے پالا ہے
وہ پاک سیدہ ہیں فاطمہؑ

رسالتیں، ولایتیں، امامتیں، ہدایتیں
شرافتیں، نجابتیں، طہارتیں، شہادتیں
کرامتیں، صداقتیں، عبادتیں، ریاضتیں
انہی کا تو سِرا ہیں فاطمہؑ

وہ جلوہ غیاب ہیں - وہ نور کی کتاب ہیں
خدا کا وہ حجاب ہیں - خدا کا وہ نقاب ہيں
کہ جز نبیۖ و جز علیؑ - کہاں کسی کو تاب ہے
خدا کا آئينہ ہیں فاطمہؑ

اُسی کے ہیں یہ بحر و بر - اُسی کے ہیں یہ خشک و تر
اُسی کے ہیں شجر حجر - اُسی کے ہیں گل و ثمر
کروں کچھ اور مختصر - خدا تو وہ نہیں مگر
خدا سے کب جدا ہیں فاطمہؑ

میری صدا سُن اے خدا - دلوں میں سب کے نور رکھ
کہ سرور و نوید کو - منافقت سے دور رکھ
کثافتوں سے دور رکھ - کہ حاضر و حضور رکھ
ہمارا واسطہ ہیں فاطمہؑ