Nazr bara e Fatima Zehra kuch to hay
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi

نذر برائے فاطمہ زہراؑ کچھ تو ہے 
آنکھوں میں اشکوں کا اَثاثَہ کچھ تو ہے 

انگلی اُٹھانے والے غم سرورؑ كے خلاف 
تیرا امیر شام سے رشتہ کچھ تو ہے 

آپ بھی اب دشمن کی زبانیں بولتے ہیں 
بھائی صاحب ڈال میں کالا کچھ تو ہے 

میں یہ نہیں کہتا كہ نصیری سچے ہیں 
لیکن یہ داماد نبی کا کچھ تو ہے 

سب سے آخِر میں آنا ہے اِس کا ثبوت 
شہہ كے ہاتھ میں آنے والا کچھ تو ہے 

اِس كے پروردہ ہی مولاؑ بنتے ہیں 
آغوش عمران میں ایسا کچھ تو ہے 

دعوت مدح مولاؑ کا مطلب ہے نفیس 
اہل عزا کو تجھ پہ بھروسہ کچھ تو ہے