Wafa jis ka parhay kalma usay Abbas(as) kehtay hain
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi

وفا جس کا پڑھے کلمہ اسے عباسؑ کہتے ہیں
جسے سجدے کریں سجدہ اسے عباسؑ کہتے ہیں

جو ہے شبیر کی قوت علی کو ناز ہے جس پر
جسے زہرا کہیں بیٹا اسے عباسؑ کہتے ہیں

اٹھے طوفاں چلے آندھی زمیں گردش کرے پھر بھی
رہے اونچا علم جس کا اسے عباسؑ کہتے ہیں

جو پتھر پر علم گاڑھے اسے کہتے ہیں سب حیدر
علم گاڑھے جو پانی پر اسے عباسؑ کہتے ہیں

علی کا خوں زہرا کی دعا حسن کی چاہت
بنے ان سب سے جو مل کر اسے عباسؑ کہتے ہیں

وہ پیاسا ‘ پیاس نے جس کی کیا سیراب دریا کو
ہے جس کی پیاس بھی دریا اسے عباسؑ کہتے ہیں

لگاۓ جو بغیر تیغ کی انبار لاشوں کے
جو ہے پیکر شجاعت کا اسے عباسؑ کہتے ہیں

جو تھا شبیر کا خادم مگر سب صاحبان دل
اسے آقا اسے مولا اسے عباسؑ کہتے ہیں