Aap kia janain Fatima(sa) kia hay
Efforts: Aqeel

سورہ قدر کا یہ نعرہ ہے
آپ کیا جانیں فاطمہؑ کیا ہے

جس کو مختارِ امر کہتے ہیں
جس کی راتوں کو قدر کہتے ہیں
صبح کو جس کی فجر کہتے ہیں
شام کو جس کی عصر کہتے ہیں
ہر زمانے پہ جس کا قبضہ ہے
آپ کیا جانیں فاطمہؑ کیا ہے

قدر جس کو سدا قضا نے کہا
سیدہؑ جس کو مرتضیٰ ؑ نے کہا
اپنی ماں جس کو مصطفیٰ ؐ نے کہا
کنزِ مغفی جسے خدا نے کہا
جس کی چوکھٹ پہ کعبہ جھکتا ہے
آپ کیا جانیں فاطمہؑ کیا ہے

جس کے در سے ہو ھل اتیٰ کو عطا
انما کی اماں کا ہے گوشہ
قل کفا جس کا خود گواہ بنا
فاتحہ جس کی کر رہی ہے ثنا
پورا قرآن ہی قصیدہ ہے
آپ کیا جانیں فاطمہؑ کیا ہے

جس کی چادر کو آسماں کہئے
اپنے بچوں کا سائباں کہئے
ان کو الحمد کا نشاں کہئے
حشر کی دھوپ میں اماں کہئے
کُلِ ایماں کا جو مصلہ ہے
آپ کیا جانیں فاطمہؑ کیا ہے

جس کا بابا رسولؐ عاشقِ رب
جس کے بیٹے حسنؑ حسینؑ لقب
یہ جہاں میں ہے سب سے اچھا نسب
جس کا شوہر علیؑ امیرِ عرب
سورہِ نور جس کا شجرہ ہے
آپ کیا جانیں فاطمہؑ کیا ہے

یہ گھرانہ سخی ملا ہم کو
اسی گھر سے نبیؐ ملا ہم کو
ہر وصی ہر ولی ملا ہم کو
اک ولی کیا علیؑ ملا ہم کو
اسی گھر سے خدا کو پایا ہے
آپ کیا جانیں فاطمہؑ کیا ہے

جس کا اک بیٹا ہے امامِ حسنؑ
ایک بیٹا حسینؑ شاہِ زمن
ایک عباسؑ مثلِ چلّہ شکن
جس نے سیکھا علیؑ سے جنگ کا فن
جس کا دریا پہ اب بھی قبضہ ہے
آپ کیا جانیں فاطمہؑ کیا ہے

غازیؑ بولا مزاج قہر میں ہے
میرا ہم پلہ کون شہر میں ہے
پیاس کا سدِ باب نہر میں ہے
مہر یہ سیدہؑ کے مہر میں ہے
مہر یہ خود خدا نے رکھا ہے
آپ کیا جانیں فاطمہؑ کیا ہے

در پہ جو سر جھکا نہیں سکتا
دین ماجد وہ پا نہیں سکتا
ہر کوئی در کو پا نہیں سکتا
ایرہ غیرہ تو آ نہیں سکتا
ملک الموت آ کے رکتا ہے
آپ کیا جانیں فاطمہؑ کیا ہے

التماسِ دعا