Qataat - Imam Raza(as)
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi

ایک نجف میں میرا علیؑ ہے ایک علیؑ ایران میں
ہم پلہ دونوں کی شفاعت قدرت کے میزان میں ہے
مولا رضاؑ اور مھدیِؑ دیں میں فرق یہی معمولی ہے
اِک قرآن کھلا رکھا ہے ایک ابھی جزدان میں ہے

-----------------------------------
اوڑھا ہے اِنھوں نے بشریت کا لبادہ 
یہ پیکر تقدیس انوار کا جالا 
ہیں مالکِ کُل خالقِ اکبر کا اِرادَہ 
ہے نبیوں كے ذہنوں سے بھی حد انکی زیادہ 
عقل بشریت میں سماتے ہی نہیں ہیں 
مت سوچ كے یہ سوچ میں آتے ہی نہیں ہیں