Qataat - Hazrat Ali Akbar(as)
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi

حُسن کا آسمان ہے اکبرؑ
خود مجسم اذان ہے اکبرؑ
چودہ صدیاں گزر گئیں پھر بھی
تو ابھی تک جوان ہے اکبرؑ
------------------------------

اس بات سے ظاہر ہے رتبہ علی اکبرؑ کا
ہوتا ہے اذانوں میں چرچا علی اکبرؑ کا
شبیرؑ جھلاتے تھے عباسؑ کے جھولے کو
عباسؑ جھلاتے ہیں جھولا علی اکبرؑ کا
   پوچھا گیا یوسفؑ سے جب حسن کے بارے میں
   ہنس کر کہا یہ تو ہے صدقہ علی اکبرؑ کا
------------------------------

علی كے وار کی ڈالی ہوئی نشانی ہے 
اسی سے جبریل مئى گرانی ہے 
درود پڑھ رخ اکبر کو دیکھنے والے 
رسولِؐ پاک کی چڑھتی ہوئی جوانی ہے 
--------------------------------- 

روزِ عاشور مورخ کو یہ لکھنا ہی پڑا 
اس نے آخر کی یہاں رجعتِ ثانی دیکھی 
جس نے اِک بار بھی دیکھا تیرے اکبرؑ کو حسینؑ
اس نے دو بار پیمبرؐ کی جوانی دیکھی 
--------------------------------- 

ایک اکبرؑ کی شکل میں یا رب 
کتنے یوسفؑ چھپا دیے تو نے 
ایک شبیرؑ کی خوشی کے لیے 
دو محمدؐ بنا دیے تو نے 
---------------------------------