Be kafan khak e shifa par deen ka sultan hay
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi

بے کفن خاکِ شفاءپر دین کا سلطان ہے
نوحہ گر قیدی گئے کربلا ویران ہے


جسم ہے کہ آےتوں پہ آیتیںلکھی ہوئی
اور سرِ اقدس انی پہ بولتا قرآن ہے


لاشِ اکبر پہ یہ رو رو کے مہاری نے کہا
کربلا مشکل ہے لیکن شام سے آسان ہے


اے علی اکبر یہ دشتِ کربلا ہے دھیان سے
تیرے پہلو میں علی اصغر کی ننھی جان ہے


حلقِ اصغر پہ جفا کا تیر چل جانے کے بعد
زندگی خموش ہے اور موت بھی حیران ہے


غیرتِ اسلام کیا تجھ کو گوارہ ہے یہ بات
مالکِ کون و مکاں اور شام کا زندان ہے


ماتمِ زنجیر اور سینہ زنی کہدے رضا
یہ مقدر ہے ہمارا اور یہی پہچان ہے