سر علیؑ کا سجدہِ خالق میں ضربت کے لیئے
حشر تک اک داغِ رُسوائی ہے اُمت کے لیئے
گھر لُٹایا جان تک دے دی ہدایت کے لیئے
اور کیا کرتے گُنہگارانِ اُمت کے لیئے
سر علیؑ کا سجدہ ۔۔۔۔۔
حیدرِِ کرارؑ سے ورثہ ملا اولاد کو
ہو گئی قسمت شہادت ہر امامت کے لیئے
سر علیؑ کا سجدہ ۔۔۔۔۔
گھر میں خالق کے امیرُالمو منینؑ کا قتل ہو
مسجدِ کوفہ بنی تھی اس قیامت کے لیئے
سر علیؑ کا سجدہ ۔۔۔۔