بین تھا سکینہؑ کا , شام ہونے والی ہے
تم کب آئو گے بابا , شام ہونے والی ہے
خُشک ہے دہن میرا ، تین دن سے پیاسی ہوں
کون پانی لائے گا ، شام ہونے والی ہے
بین تھا سکینہؑ کا۔۔۔
نیند کیسے آئے گی , اور کِس کے سینے پر
جلد آئیے بابا , شام ہونے والی ہے
بین تھا سکینہؑ کا۔۔۔
عصر کے اُجالے میں , گھر لُٹا کے بیٹھی ہوں
اب نہ لُوٹ لیں اعدا , شام ہونے والی ہے
بین تھا سکینہؑ کا۔۔۔
آئو مُصطفٰیؐ آئو , آئو مُرتضٰیؑ آئو
آئو فاطمہؑ زہرائ , شام ہونے والی ہے
بین تھا سکینہؑ کا۔۔۔
بھائی اور چچا سب ہی ، ساتھ میں تمہارے ہیں
کوئی بھی نہیں آتا ، شام ہونے والی ہے
بین تھا سکینہؑ کا۔۔