Lasha jab Sibt e Payambar ka uthaya ho ga
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi



لاشہ جب سبطِ پیمبرؑ کا اٹھایا ہوگا
خلد میں چین محمدؐ کو نہ آیا ہوگا

سر کھلے لحد سے تب فاطمہؑ نکلی ہوں گی
زہر جودہ نے جو شبرؑکو پلایا ہوگا

قبر میں حسنؑ تو اس وقت ہی اترے ہوں گے
ماں نے جب دامن تطہیر بچھایا ہوگا

دل کے سب حسنؑ نے ارمان نکالے ہوں گے
سہرا قاسمؑ کو خیالوں میں لگایا ہوگا

داستاں حسنؑ نے اپنی جو سنائی ہوگی
ماں نے رو رو کے کلیجے سے لگایا ہوگا

وہ جو مادر کے جنازے پہ نہ گھر سے نکلی
کیسے بیمار انہیں شام میں لایا ہوگا