مظلوم بے وطن یہ میرا مولا رضاؑ ہے
ہائے جس کو زہر لوگو مسلماں نے دیا یے
سب آنکھیں کرو بند دہائی ہے دہائی
اک بی بی عزاداروں یہاں شام سے آئی
لپٹی ہے جنازے سے نہیں سر پہ ردا ہے
آئے ہیں جنازے پہ نبیؐ شاہ اممؑ بھی
کلثومؑ رقیہؑ بھی ہیں معصومہءِ قمؑ بھی
وہ بی بی ہے کربل میں جلی جس کی عبا ہے
مامون عباسی کی شقاوت ہے یہ لوگو
ہائے آل پیمبر سے عداوت ہے یہ لوگو
سیدوں سے ذرا دیکھو یہ امت کی جفا ہے
روتے ہیں فرشتے بھی زمیں اور زماں بھی
ہائے لوح و قلم عرش بریں کون و مکاں بھی
خیرالنساء کے لعل کے ماتم کی سدا ہے