یاحسینؑ’ یاحسینؑ’ یاحسینؑ
یاحسینؑ’ یاحسینؑ’ یاحسینؑ
میرے نانا نبیۖ ‘ میری ماں سیدہؑ
میرا بابا علی ‘ میرا بھائ حسنؑ
ہمیں ہیں پنجتن ‘ ہمیں ہیں پنجتنؑ
میری کیا ہے خطا ‘میری کیا ہے خطا
میری کیا ہے خطا ‘میری کیا ہے خطا
مجھ پہ کیوں بند کرتے ہو پانی
کیا محمدۖ کا پیارا نہیں ہوں
کیا میں زہراؑ کا جایا نہیں ہوں
کیا نبیۖ کا نواسہ نہیں ہوں
مجھ پہ کیوں بند کرتے ہو پانی
کیا محمدۖ کا پیارا نہیں ہوں
میرے ناناۖ نے کلمہ سکھایا
اور قرآن تم کو سنایا
کیا میں ناناۖ کا سایا نہیں ہوں
کیا نبیۖ کا نواسہ نہیں ہوں
مجھ پہ کیوں بند کرتے ہو پانی
کیا محمدۖ کا پیارا نہیں ہوں
وہ مدینہ جہاں میرا گھر ہے
اور مسجد میں اس گھر کا در ہے
کیا میں اس گھر میں کھیلا نہیں ہوں
کیا نبیۖ کا نواسہ نہیں ہوں
مجھ پہ کیوں بند کرتے ہو پانی
کیا محمدۖ کا پیارا نہیں ہوں
چکیاں پیس کر ماں نے پالا
مجھ کو ناناۖ نے جھولا جھلایا
اپنا بچپن میں بھولا نہیں ہوں
کیا نبیۖ کا نواسہ نہیں ہوں
مجھ پہ کیوں بند کرتے ہو پانی
کیا محمدۖ کا پیارا نہیں ہوں
کملی والے کے لب چومتا تھا
کتنا پیارا میرا بچپن تھا
کیا میں انۖ کا دلارا نہیں ہوں
کیا نبیۖ کا نواسہ نہیں ہوں
مجھ پہ کیوں بند کرتے ہو پانی
کیا محمدۖ کا پیارا نہیں ہوں
میں جو پانی کا بل مانگتا تھا
کیوں تڑپتی تھی ماں اب میں سمجھا
پاس اصغرؑ کے جاتا نہیں ہوں
کیا نبیۖ کا نواسہ نہیں ہوں
مجھ پہ کیوں بند کرتے ہو پانی
کیا محمدۖ کا پیارا نہیں ہوں
میں جو چاہوں برس جاۓ بادل
خوں میں ڈوبا نظر آۓ مقتل
جنگ کرنے میں آیا نہيں ہوں
کیا نبیۖ کا نواسہ نہیں ہوں
مجھ پہ کیوں بند کرتے ہو پانی
کیا محمدۖ کا پیارا نہیں ہوں
ایک صدا تھی یہ ریحان و سرور
کہہ رہے تھے حسینؑ ابن حیدر
کیا میں مہمان آیا نہیں ہوں
کیا نبیۖ کا نواسہ نہیں ہوں
مجھ پہ کیوں بند کرتے ہو پانی
کیا محمدۖ کا پیارا نہیں ہوں
کیا میں زہراؑ کا جایا نہیں ہوں
کیا نبیۖ کا نواسہ نہیں ہوں
مجھ پہ کیوں بند کرتے ہو پانی
کیا محمدۖ کا پیارا نہیں ہوں
یاحسینؑ’ یاحسینؑ’ یاحسینؑ