Bay kasi ka Sheh ki charcha reh gaya
Efforts: Syed Monis Raza



بے کسی کا شہہ کی چرچا رہ گیا
مجراعی مہمان پیاسا رہ گیا

جب ہوئ بے پردہ اولادِ رسول
پھر جہاں میں کس کا پردہ رہ گیا

بے کسی کا شہہ کی چرچا رہ گیا


اس قدر تھا خشک حضرت کا گلہ
خنجرِ قاتل بھی پیاسہ رہ گیا

بے کسی کا شہہ کی چرچا رہ گیا

سب ہوئے سیراب تجھ سے اے فرات
قافلہ یثرب کا پیاسہ رہ گیا

بے کسی کا شہہ کی چرچا رہ گیا

فیض تھا بے پردگی میں آل کی
ہم گناہگاروں کا پردہ رہ گیا

بے کسی کا شہہ ی چرچا رہ گیا

ڈگمگاہ کر جب گِرے گھوڑے سے شاہ
کانپ کر عرشِ مولٰی رہ گیا

بے کسی کا شہہ کی چرچا رہ گیا
مُجراعی مہمان پیاسا رہ گیا

سوز۔ جناب شوکت علی مرحوم