Ummat ne Muhammad ko marqad may rulaya hay
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi

اُمّت نے محمدؐ کو مرقد میں رُلایا ہے
حسنینؑ کی مادر کو بے جرم ستایا ہے

زہراؑ پہ سِتم لوگو ہے آج تلک جاری
در پہلے جلایا تھا اب روضہ گرایا ہے

زہراؑ کی لحد پر جو ہر شام ہی جلتا تھا
اُس ایک دئے کو بھی ظالم نے بجھایا ہے

ایسی کوئی مظلومہ دنیا میں نہ گزری ہے
نہ قبر کا پتا ہے نہ لحد پہ سایہ ہے

اُس بی بیؑ کے گلشن کے ہر پھول کو روندا ہے
جس بی بیؑ نے اِس دیں پرسب کچھ ہی لُٹایا ہے

دل میں تو سدا قائم اب روضہ ہے زہراؑ کا
ہردھڑکنِ دل میں غم زہراؑ کا بسایا ہے

یثرب کی فضاؤں میں یہ درد بھرا نوحہ
جس نے بھی سُنا اُس نے آنسو ہی بہایا ہے

آجاؤ مرے مولاؑ تعمیر ہو پھر روضہ
رضوان نے رو رو کے مہدیؑ کو بلایا ہے