قید سے جب ہوئی رہا زینب
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi



قید سے جب ہوئی رہا زینب
شئہ کے غم میں تھی مبتلا زینب

بولے سجاد سے وطن کیسا
پہلے جائے گی کربلا زینب

قبرِ سبطِ نبیؐ پہ جب پہنچی
کرتی تھی گریہ و بُکا زینب

سر تمہارا گواہ ہے بھیّا
پھری بلوے میں بے ردا زینب

نہ تو عباس ہے نہ اکبر ہے
ڈھونڈے اب کس کا آسرا زینب

ہو گیا فاطمه کا گھر برباد
کیا کرے ھائے غمزدہ زینب

سُن کے یہ قبر سے نِدا آئی
صبر کی تو ہے انتہا زینب

دشت سے جا کے کر وطن آباد
جا نگہباں تیرا خدا زینب

ہوئی رخصت یہ سُن کے بھائی سے
نال کرتی تھی جا بجا زینب

اے رفیق ایک حشر تھا جس دم
حال کہتی تھی شام کا زینب