ننگا سر بنتِ پیغمبر کا چھپانے کیلئے
شام میں شام ہوئی پردہ بنانے کیلئے
1: سر کھلے پندرہ اذانیں بھی سنی زینب نے
خون میں ڈوبا ہوا سجدہ بچانے کیلئے
2: بنتِ زہرا نے اجڑ کر بھی سنبھالے رکھا
لحجہِ شیرِ خدا خطبہ سنانے کیلئے
3: ہائے کیا وقت یہ اولادِ نبی پر آیا
صرف زینب تھی مصائب کو اٹھانے کیلئے
4: غش میں بیمار کو پانی سے بغاوت جو ہوئی
رہ گیا صرف لہو اشک بہانے کیلئے
5: شامی ہنستے رہے بے جرم اسیروں پہ عقیل
اس سے بڑھ کر بھی کوئی غم ہے زمانے کیلئے