Ye janaza hay Hasan ka shahzada e aman ka
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi

یہ جنازہ ہے حسنؑ کا شاہزادہءِ امن کا
یہ جنازہ ہے حسنؑ کا
سُرخ ہوتا جا رہا ہے رنگ اِک اُجلے کفن کا
یہ جنازہ ہے حسنؑ کا

فاطمہؑ کے لاڈلے کو زہرِ قاتل دے دیا
زہرِ قاتل دے دیا
خون جاری ہو کے ماتم کرتا ہے زخمی دہَن کا
یہ جنازہ ہے حسنؑ کا

روتا ہے دل سُن کے نعلے زینبؑ و کلثومؑ کے
زینبؑ و کلثومؑ کے
گریہ و ماتم بپا ہے ہر طرف شاہِ زمنؑ کا
یہ جنازہ ہے حسنؑ کا

دفن کرنے لائے میّت کو بقیعہ میں حسینؑ
کو بقیعہ میں حسینؑ
تیروں کی بارش میں مشکل مرحلہ اب ہے دَفَن کا
یہ جنازہ ہے حسن کا

زندگی بھر ظلم سہتا ہی رہا تھا جو امامؑ
ہی رہا تھا جو امامؑ
خون مر کر بھی بہا ہے تیروں سے اُس کے بدن کا
یہ جنازہ ہے حسنؑ کا

حکمِ شہہؑ نے کر دیا پابند تھا عباسؑ کو
ہائے تھا عباسؑ کو
ورنہ سب کو قتل کرنا کام تھا چشمِ زدن کا
یہ جنازہ ہے حسنؑ کا

پرسہ لینے فاطمہ بھی آ گئی ہیں اب یہاں
آ گئی ہیں اب یہاں
کچھ صلہ مل جائے گا رضوان کو رنج و مَحَن کا
یہ جنازہ ہے حسن کا