Up Kulsum Seyed Bibi Ban kay sath zarur jai gi.
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi

آم کلثومؑ سیدہ بی بی بہن کے ساتھ ضرور جاۓگی

آم کلثومؑ سیدہ بی بی ، بہن کے ساتھ ضرور جاۓ گی
آس کے سر سے بھی جاۓ گی چادر ، سرپہ اس کے بھی خاک آۓ گی
آم کلثومؑ سیدہ بی بی ، بہن کے ساتھ ضرور جاۓ گی

بنت زہرہؑ ھے بنت حیدر ھے ، اس کی حرمت بھی مثل خواہر ھے
ہاۓ بازارشام میں جا کر، یہ بھی بالوں سے منہ چھپاۓ گی
آم کلثومؑ سیدہ بی بی ، بہن کے ساتھ ضرور جاۓ گی

ہر قدم پر بہن کا سایہ ھے ، آس نے بھی کب سکون پایا ھے
نہ کبھی وہ سکون پاۓ گی ، نہ کبھی یہ سکون پاے گی
آم کلثومؑ سیدہ بی بی ، بہن کے ساتھ ضرور جاۓ گی

منزلت اس کی ھے جدا سب سے ، بھائ کا صدقہ دیا سوا سب سے
ہاۓ عباسؑ کے کٹے بازو، زندگی بھر نہ بھول پاۓ گی
آم کلثومؑ سیدہ بی بی ، بہن کے ساتھ ضرور جاۓ گی

کلمہ گو نے بھی انتہا کر دی، پشت پہ سجادؑ کے تازیانوں کی
وہ بھی آنکھوں سے خوں بہاے گا ، یہ بھی آنکھوں سے خوں بہاۓ گی
آم کلثومؑ سیدہ بی بی ، بہن کے ساتھ ضرور جاۓ گی

شام عاشور جانے کتنی بار ، اس کی نظریں سوۓ نجف اٹھیں
باد عباسؑ پڑھ کے ناد علیؑ ، اپنے بابا کویہ بلاۓ گی
آم کلثومؑ سیدہ بی بی ، بہن کے ساتھ ضرور جاۓ گی

ہاۓ عاشور کی وہ خون بارش ، اک قیامت تھی ہرطرف جاری
بھولنا چاہیں بھی آگر یہ کبھی ، ائ خبرتوبھول نہ پاۓ گی
آم کلثومؑ سیدہ بی بی ، بہن کے ساتھ ضرور جاۓ گی

اس کے سر پہ بھی آیں گے پتھر، ہاں مگرھےیہ صبر کا پیکر
لب پہ آے گا نہ کہیں شکوہ ،نہ شکایت زبان پہ آۓ گی
آم کلثوم سیدہ بی بی ، بہن کے ساتھ ضرور جاۓ گی

ساتھ کلثومؑ پاک زینبؑ کا، صدقہ مل جاۓ عابد و انور
روزۓ محشرحساب سے تم کو، غم کی تحریرہی بچاۓ گی
آم کلثوم سیدہ بی بی ، بہن کے ساتھ ضرور جاۓ گی