چاند آیا ہے نظر اکبرؑ نظر آیا نہیں
بھائی کو مدت ہوئی صغریٰؑ سے مل پایا نہیں
١۔روتے روتے دن ڈھلے شام آتے آتے رات بھر
کون سا ہے وقت دل جب اُس کا گبھرایا نہیں
٢۔شام ہوتے ہی جلا دیتی ہے حجرے میں دیا
بھائی کا حجرہ مگر آباد ہو پایا نہیں
٣۔دھوپ میں گزرے گا دن اور رات ساری اُوس میں
یہ تو چوکھٹ ہے یہاں صغریٰؑ کہیں سایہ نہیں