Roza daon may matam bapa hay
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi



چل گئی تیغ حیدرؑ کے سر پر
روزہ داروں میں ماتم بپا ہے
آج جاتے ہیں دنیا ہے حیدرؑ
روزہ داروں میں ماتم بپا ہے

آج کوفے میں ہے آہ و زاری
ماتمی ہے علیؑ کی دلاری
آج روتے ہیں شبیرؑ و شبّرؑ
روزہ داروں میں ماتم بپا ہے

بہٹیاں رو رہی ہیں علیؑ کی
ہائے آئی قیامت یہ کیسی
اب نہیں باپ کا سایہ سر پر
روزہ داروں میں ماتم بپا ہے

یہ نماز و اذاں رو رہے ہیں
غم میں دونوں جہاں رو رہے ہیں
خوں میں ڈوبے ہیں محراب و منبر
روزہ داروں میں ماتم بپا ہے

خون بہتا ہے حیدرؑ کے سر سے
آج اٹھے گا تابوت گھر سے
آج بدلا ہے کیسا مقدّر
روزہ داروں میں ماتم بپا ہے

ہے ظفر یہ علیؑ کا جنازہ
دل پہ زینبؑ کے ہے زخم تازہ
کہہ رہے ہیں عزادار رو کر
روزہ داروں میں ماتم بپا ہے