Syeda(sa) Aap ki Ghurbat pay
Efforts: سید زیب حیدر زیدی

سیدہؑ آپ کی غربت پے علیؑ روتے ہیں
ہاۓ شہزادی کی حالت پے علیؑ روتے ہیں

ایک جلتے ہوۓ دروازے نے دو ظلم کیۓ
بی بی زخمی ہوئیں محسنؑ بھی جہاں میں نہ رہے
اپنے محسنؑ کی شہادت پے علیؑ روتے ہیں

ہاۓ دربار بلایا تھا مسلمانوں نے
جس میں حق چھین کے کھایا تھا مسلمانوں نے
اُس مسلمان عدالت پے علیؑ روتے ہیں

کتنی غمگین تھی اُس وقت نبی کی بیٹی
اپنا حق مانگنے دربار گئی روتی ہوئی
اور اس اجر رسالت پے علیؑ روتے ہیں

غسل میت کو دیا پہلو شکستہ دیکھا
فاتحِ بدر و اُحد غم سے بہت تڑپا تھا
دل شکستہ تیری میت پے علیؑ روتے ہیں

خانہِ کعبہ سے کچھ کم تو نہیں تھی اخترؔ
قبر مسمار ہوئی بنت نبی کی کیونکر
اے بقیعہ تیری حرمت پے علیؑ روتے ہیں