Ya Hussain (start, open)
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi

یا حسینؑ یا حسینؑ

سر کو کٹا کے دین پہ
خود کربلا کو کر دیا
زندہ حسینؑ
یا حسینؑ یا حسینؑ

سر کو کٹا کے دین پہ
خود کربلا طے کر لیا
تُو نے حسینؑ
یا حسینؑ یا حسینؑ

خالق تیرا ممنون ہے
اے مرتضیٰؑ اور فاطمہؑ
کے نورِ عین
یا حسینؑ یا حسینؑ

تو مصطفیٰؐ کا نور ہے
تجھ سے جہاں پُر نور ہے
شہہِ مشرقینؑ
یا حسینؑ یا حسینؑ

چادر میری بھیّا میرے
شامِ غریباں میں یہ تھے
زینبؑ کے بَین
یا حسینؑ یا حسینؑ

قربان کُنبہ کر گیا
اسلام زندہ کر گیا
زہراؑ کا چین
یا حسینؑ یا حسینؑ

ماتم کریں گے ہم سدا
چاہے کٹے اپنا گلا
تجھ پر حسینؑ
یا حسینؑ یا حسینؑ