بہنیں روتی ہیں تیری یاد میں تنہا اکبرؑ
اب تو آ جا اکبرؑ
تیری مسند سے ابھی تک تیری خوشبو آئے
مجھ کو قرآن كے لفظوں میں نظر تو آئے
ایسی حالت میں بتا (2) بہن کرے کیا اکبرؑ
اب تو آ جا اکبرؑ
بہنیں روتی ہیں تیری یاد میں تنہا اکبرؑ
اب تو آ جا اکبرؑ
جب سے اِس گھر سے گئی تیری سواری بھیا
میں نے پائی ہی نہیں خاک تمہاری بھیا
ہے مٹا جاتا تیرا (2) نقشِ کفِ پا اکبرؑ
اب تو آ جا اکبرؑ
بہنیں روتی ہیں تیری یاد میں تنہا اکبرؑ
اب تو آ جا اکبرؑ
خواب میں دیکھا ہے اک خون بھرا کرتا میں نے
تیرے لاشے کو رواں اس میں ہے دیکھا میں نے
ساتھ میں عمّو بھی ہیں (2) اور ہیں بابا اکبرؑ
اب تو آ جا اکبرؑ
بہنیں روتی ہیں تیری یاد میں تنہا اکبرؑ
اب تو آ جا اکبرؑ
تیرے سہرے کی عجب میں نے ہیں لڑیاں دیکھیں
میں نے سجاد كے ہاتھوں میں ہیں کریاں دیکھیں
جانے کیوں سَر پہ نہیں (2) پھپھیوں كے پردہ اکبرؑ
اب تو آ جا اکبرؑ
بہنیں روتی ہیں تیری یاد میں تنہا اکبرؑ
اب تو آ جا اکبرؑ
یوسف آل عبا خواب میرا سچ تو نہیں
تو مجھے عیش تلک چھوڑ چلا ہو نہ کہیں
میرے دِل کو ہے اسی (2) فکر نے گھیرا اکبرؑ
اب تو آ جا اکبرؑ
بہنیں روتی ہیں تیری یاد میں تنہا اکبرؑ
اب تو آ جا اکبرؑ
اے خدا رکھنا میرے بھائی كے وعدے کا بھرم
تجھ کو ہے فخرِ دو عالم كے چراغوں کی قسم
روز کرتی ہوں دعا (2) رب سے اے بھیا اکبرؑ
اب تو آ جا اکبرؑ
بہنیں روتی ہیں تیری یاد میں تنہا اکبرؑ
اب تو آ جا اکبرؑ
چھوڑ کر تم جو گئے کوئی نہ آیا گھر میں
ساتھ رہتا ہے میرے موت کا سایہ گھر میں
دکھ رلاتا ہے مجھے (2) اجڑے گھروں کا اکبرؑ
اب تو آ جا اکبرؑ
بہنیں روتی ہیں تیری یاد میں تنہا اکبرؑ
اب تو آ جا اکبرؑ