وا ویلا صد وا ویلا
ہو گیا محشر آج بَپا - وا ویلا
موسیٰ كاظمؑ کو مارا - وا ویلا
زہرِ دغا زندان میں دے کر
ہائے غضب بے دین ڈھایا - وا ویلا ، یا علیؑ
ہائے نہیں نزدیک پسر - وا ویلا
لاش رکھے بے دین پُل پر - وا ویلا
دفن کا سامان کو کرے گا
دمِ سحر اور اہلِ جفا - وا ویلا
وا ویلا صد وا ویلا