Ye Fatima(sa) ki amanat hai
Efforts: Zehra Ali

بسم اللہ الرحمن الرحیم
یہ فاطمہ کی امانت ہے

صدا رہے گا حسین کا غم                         یہ فاطمہ کی امانت ہے اتنا یاد رکھو
غمِ حسین نٔی نسل کے سپرد کرو                یہ فاطمہ کی امانت ہے اتنا یاد رکھو

۱۔ یہ کہہ کے لاؤ جلوسوں میں اپنے بچوں کو
چلو ہمارے قدم سے قدم ملا کے چلو

۲۔ ملا تھا جیسے بزرگوں سے تم کو ویسے ہی
علم جوانوں کے ہاتھوں میں اپنے ہاتھ سے دو

۳۔ برنگِ مجلس و ماتم برنگِ ذکرِ حسین
امامِ وقت سے ہر وقت رابطے میں رہو

۴۔ یہ بابِ توبہ کھلا ہے ہر ایک ُحر کے لیے
امام والوں کے دروازوں پر یہ بات لکھو

۵۔ یہ کیا کریں گے دھماکے امام ساتھ ھیں جب
ہٹو نہ پیچھے عزاداروں اور آگے بڑھو

۶۔ خلافِ ماتمِ شبیر جو زباں کھولے
کویٔ جواب نہ دو صرف یا حسین کہو

۷۔ یہ خواب میں علی اکبر بہن سے کہتے تھے
ہم آۓ ھیں تمہیں لینے ہمارے ساتھ چلو

۸۔ خدارا روک لے خنجر ٹہر جا اے ظالم
نہ ذنح سامنے بہنوں کے کر برادر کو

۹۔ اٹھو جو فرشِ عزا سے تو سر اٹھا کے چلو
یہاں پہ آو تکلم تو سر جھکا کے رکھو
یہ فاطمہ کی امانت ہے اتنا یاد رکھو           یہ فاطمہ کی امانت ہے اتنا یاد رکھو

****************************************