یا حضرتِ عباسِؑ علمدار مدد کر
لختِ جگرِ حیدر کرارؑ مدد کر
یا شاہ تجھے صدقہءِ سرکارِ مدینہ
فریاد ہے فریاد ہے سقائے سكینہؑ
ہے تیرے سوا کون مددگار مدد کر
یا حضرتِ عباسِؑ علمدار مدد کر
لختِ جگرِ حیدر کرارؑ مدد کر
یا شاہ تجھے سیدِ مظلومؑ کا صدقہ
یا شاہ تجھے اصغرِ معصومؑ کا صدقہ
ہوں بندہ گنہگار علمدارؑ مدد کر
یا حضرتِ عباسِؑ علمدار مدد کر
لختِ جگرِ حیدر کرارؑ مدد کر
مشکل میں تیرے نام کی دی جس نے دہائی
ایک پل میں تیری ذات ہے امداد کو آئی
کیوں میرے لیے دیر ہے سرکار مدد کر
یا حضرتِ عباسِؑ علمدار مدد کر
لختِ جگرِ حیدر کرارؑ مدد کر
بگڑی ہوئی مولا میری تقدیر بنا دے
حسنینؑ کے صدقے میں مجھے غم سے چھڑا دے
قسمت کے میرے مالک و مختار مدد کر
یا حضرتِ عباسِؑ علمدار مدد کر
لختِ جگرِ حیدر کرارؑ مدد کر
دنیا میں کوئی مثل نہیں تیری وفا کی
جاں تونے محمدؐ کے نواسے پہ فدا کی
میں ایک نظر کا ہوں طلبگار مدد کر
یا حضرتِ عباسِؑ علمدار مدد کر
لختِ جگرِ حیدر کرارؑ مدد کر
اے شاہ قسم تجھ کو ہے شبیرؑ کے سر کی
بندے کو طلب ہے تو فقط تیری نظر کی
مر جائے نہ یوں طالبِ دیدار مدد کر
یا حضرتِ عباسِؑ علمدار مدد کر
لختِ جگرِ حیدر کرارؑ مدد کر