Roza Daaron Mai Matam Bapa Hay
Efforts: Yahya Zaidi



چل گئ تیغ حیدرؑ کے سر پر
روزہ داروں میں ماتم بپا ہے

آج جاتے ہیں دنیا سے حیدرؑ 
روزہ داروں میں ماتم بپا ہے

آج کوفے میں ہے آہ و زاری
ماتمی ہے علیؑ کی دلاری
آج روتے ہیں شبیرؑ و شبرؑ 
روزہ داروں میں ماتم بپا ہے

بیٹیاں رو رہی ہیں علیؑ کی
ہاۓ آئی قیامت یہ کیسی
اب نہیں باپ کا سایہ سر پر
روزہ داروں میں ماتم بپا ہے

یہ نماز و اذاں رو رہے ہیں
غم میں دونوں جہاں رو رہے ہیں
خوں میں ڈوبے ہیں مہراب و ممبر
روزہ داروں میں ماتم بپا ہے

خوں بہتا ہے حیدرؑ کے سر سے
آج اٹھے گا تابوت گھر سے
آج بدلا ہے کیسا مقدر
روزہ داروں میں ماتم بپا ہے

ہے ظفر یہ علیؑ کا جنازہ
دل پہ زینبؑ کے ہے زخم تازہ
کہہ رہے ہیں عزادار رو کر
روزہ داروں میں ماتم بپا ہے