Roya kia jo pyas se Asghar tamam raat
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi



رویا کیے جو پیاس سے اصغرؑ تمام رات
تھا خیمئہ حسینؑ میں محشر تمام رات

روئے جو چونک چونک کے اصغرؑ تمام رات
صدقے اتارتی رہی مادر تمام رات

پیاسوں کے اشتیاق میں مانندِ چشمِ تر
چھلکا کیے بہشت میں کوثر تمام رات

بولیں سکینہؑ یا خدا بابا کی خیر ہو
میں دیکھتی ہوں خواب میں خنجر تمام رات

رو رو سکینہؑ کہتی تھیں بابا کی خیر ہو
میں دیکھتی ہوں خواب میں خنجر تمام رات

سونا تھا کل جو چین سے تربت کی گود میں
سوئے نہ ماں کی گود میں اصغرؑ تمام رات

زینبؑ سے شاہؑ کہتے تھے کل قتل ہوں گے ہم
جی بھر کے دیکھ لو ہمیں خواہر تمام رات