Shah kehtay thay jo mohlat day zamana Zainab
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi

شاہ کہتے تھے جومہلت دے زمانہ زینبؑ 
طرفِ گورِ غریباں کبھی آنا زینبؑ 

شاہ کہتے تھے چھڑکنے کو نہ دیں گے پانی
اشکِ حسرت میری تربت پہ بہانازینب

شاہ کہتے تھے اگر شام سے ہو قصدِ وطن
تم میری قبر سے ہوتی ہوئی جانا زینبؑ 

شاہ کہتے تھے کہ دن کٹ گئے یکجائی کے
آگیا سر پہ جدائی کا زمانہ زینبؑ 

شاہ کہتے تھے وطن جاکے میری جانب سے
میری بیمار کو چھاتی سے لگانا زینبؑ 

شہ نے فرمایا میرے بعد ہو تم میری جگہ
اپنے سینے پہ سکینہؑ کو سلانا زینبؑ