خود مٹ گئے مٹانے والے حسین ؑ کو
سب جھک گئے جھکانے والے حسین ؑ کو
وہ لوگ اَب کہاں ہیں زندہ یا مر چکے
حکمِ لعین حکمِ لعین سنانے والے حسین ؑ کو
اَب تک ترس رہے لحد میں سکون کو
بن جرم بن جرم کے ستانے والے حسین ؑ کو
آئے تھے جو بجھانے زہراؑ کے نور کو
کل بُجھ گئے کل بُجھ گئے بجھانے والے حسین ؑ کو
کٹ کے بھی سر بلند تھا سر شاہ ِ دین کا
ہا ئے گر گئے ہا ئے گر گئے گرانے والے حسین ؑ کو
ایسا کیا ہے سجدہ اختر حسین ؑ نے
بھولیں گئے نہ بھولیں گئے نہ زمانے والے حسین ؑ کو