ؑباپ کے غم میں کہتی ہیں رو کر زینبؑ اور کلثوم
ؑسن کے ندائے غیبی ہیں مضطر زینبؑ اور کلثوم
باپ کے غم میں
گھر میں خدا کے سجدہ حق میں ضرب لعین نے کاری لگائی
پا کے خبر نہ روئے کیونکر زینب اور کلثوم
باپ کے غم میں
آئی سحر انیس کی کیسی جس نے قیامت ہم پہ ڈھائی
نالہ کناں ہے کہہ کے دختر زینب اور کلثوم
باپ کے غم میں
دیکھ ہمارے زخمی سر کو دیکھ کے اپنی جاں کھوتی ہو
دیکھو گی کیسے زخم برادر زینب اور کلثوم
باپ کے غم میں
کرب و بلا میں رو نہ سکو گی بولے علی خود اشک بھر کر
کر لو بکا اب تم جی بھر کے زینب اور کلثوم
باپ کے غم میں