اے مدینے کربلا چل صبر کا معیار دیکھ
لشکر شبیرؑ میں ہے خوبیءِ کردار دیکھ
زینبِؑ مضطر كے خیمے سے نکل کر دشت میں
آ رہے ہیں آٹھ سالہ جعفر تیارؑ دیکھ
عون کی صورت کی میں آ کر دشمنانِ دین سے
لڑ رہے ہیں نو بڑس کے حیدر کرارؑ دیکھ
رن میں تیرہ سال كے شبرؑ یہ کہہ کر آ گئے
کل قلم کی جنگ کی اب تیغ کی یلغار دیکھ
حُسن میں رفتار میں گفتار میں کردار كے
دیکھ اٹھارہ برس كے احمد مختارؐ دیکھ
وقت كے مرحب کی فوجیں علقمہ سے ہٹ گئیں
نہر پر بتیس سالہ حیدر کرارؑ دیکھ
کر كے ثیقل خشک ہونٹوں پر ہنسی کی ذوالفقار
چھہ مہینے كے علیؑ ہیں برسرِ پیکار دیکھ
گوشوارے تک دیئے ہیں دینِ حق کی راہ میں
چار سالا فاطمہؑ کا جذبہءِ ایثار دیکھ
شام كے دربار میں چل خطبہءِ زینبؑ کو سن
آج پِھر پچپن برس کا فاطمی کردار دیکھ
کون جیتا کوں ہارا شرخیوں میں ہے لکھا
اے مورخ شام كے دربار کا اخبار دیکھ
دین حق كے آئینے میں دِل کی آنکھوں سے مجیب
اہل بیتِ مصطفیٰؐ کا ایک اک کردار دیکھ