Thukra Ke Takht Chal Diye
Efforts: Syed Ali Yahya



ٹھکرا کے تخت چل دۓ اس بانک پن کے ساتھ
شاہی لپٹ کے رہ گئ پاۓ حسنؑ کے ساتھ 	

لوگوں امیرِ شام کجا،اور حسن کجا
بت کا مقابلہ نہ کرو، بت شکن کے ساتھ

یہ فاطمہؑ کے راج دلاروں سے پوچھۓ
اسلام زندہ رہتا ہے کس کس جتن کے ساتھ

اسلام کی حیات کا عنوان بن گۓ
چپکے ہوۓ تھے دل کے جو ٹکڑے لگن کے ساتھ 

امت نے خوب اجرِ رسالت ادا کیا
باندھے گۓ تھے بارہ گلے اِک رسن کے ساتھ

سجادؑ بولے کیسے سکینہؑ کوغسل دوں
چپکا ہوا ہے خوں بھرا کرُتا بدن کے ساتھ

عرفان در بدر کا بھکاری نہیں بنا
منصوب ہوگیا جو درِ پنجتن کے ساتھ

ٹھکرا کے تخت چل دۓ


(علامہ عرفان حیدر عابدی)