یا حسینؑ یا حسینؑ
سورۃ کہف سناتا ہے یہ سر کس کا ہے
خون آنکھوں سے بہاتا ہے یہ سر کس کا ہے
سورۃ کہف سناتا ہے سر کس کا ہے
چلتے چلتے جو سکینہؑ کہیں گر جاتی ہے
خود کو نیزے سے گراتا ہے یہ سر کس کا ہے
سورۃ کہف سناتا ہے یہ سر کس کا ہے
جس طرف جاتا ہے بازار میں سر اکبرؑ کا
اس طرف دیکھتا جاتا ہے یہ سر کس کا ہے
سورۃ کہف سناتے ہے یہ سر کس کا ہے
جب بھی داخل کسی بازار میں ہوتے ہیں حرام
پہلا پتھر یہی کھاتا ہے یہ سر کس کا ہے
سورۃ کہف سناتا ہے یہ سر کس کا ہے
رات ہوتی ہے تو معصوم سی اِک بچی کو
لوری نیزے سے سناتا ہے یہ سَر کس کا ہے
سورۃ کہف سناتا ہے یہ سَر کس کا ہے
پڑھ كے قرآن کی آیات سِر زینب سے
دھیان لوگوں کا ہٹاتا ہے یہ سَر کس کا ہے
سورۃ کہف سناتا ہے یہ سَر کس کا ہے
یہ سماں کاش نہ دیکھے کوئی خواہر اِس کی
شمر زلفوں سے اٹھاتا ہے یہ سَر کس کا ہے
سورۃ کہف سناتا ہے یہ سَر کس کا ہے
علی سجاد نہیں تھا کوئی وارث اِس کا
اِس کو ہر ایک ستاتا ہے یہ سَر کس کا ہے
سورۃ کہف سناتا ہے یہ سَر کس کا ہے