Alwida alwida ya shaheed e be khata naz e dasht e nainawa
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi



الوداع الوداع علی اکبرؑ الوداع
الوداع الوداع علی قاسمؑ الوداع
الوداع الوداع علی اصغرؑ الوداع
الوداع الوداع عونؑ محمدؑ الوداع
الوداع الوداع یا عباسؑ الوداع
الوداع الوداع الوداع الوداع

الوداع الوداع یا شہیدِ بے خطا
نازِ دشتِ نینوا شاہِ کربلا

کر قبول بہن کا سلام یا حسینؑ
قید ہو کے جا رہی ہوں شام یا حسینؑ
دل میں تیری یاد ہے - یا حسینؑ یا حسینؑ
دل میں تیری یاد ہے - آسرا سجادؑ ہے
ساتھ ابنِ سعد ہے - میں ہوں بے ردا

الوداع الوداع یا شہیدِ بے خطا
نازِ دشتِ نینوا شاہِ کربلا

ختم ہو گئے ہیں سارے آسرے
اکبرؑ و عباسؑ میرے نہ رہے
قاتلوں کی بھیڑ ہے ہماری ہر طرف
جانے کو تیار اب ہے قیدیوں کی صف
ابنِ شاہِ بو تراب - یا حسینؑ یا حسینؑ
ابنِ شاہِ بو تراب - ہو گئی ہوں بے حجاب
لوٹ آؤں کامیاب - دے مجھے دعا

الوداع الوداع یا شہیدِ بے خطا
نازِ دشتِ نینوا شاہِ کربلا

کیا سناؤں دردِ فخرِ پیجتنؑ
چاہے میں نے لاکھ ہیں کئے جتن
میں ردائے انّما بچا نہیں سکی
بھائی تیری لاش پہ میں آ نہیں سکی
آگ تھی خیام تھے - یا حسینؑ یا حسینؑ
آگ تھی خیام تھے - جن میں دو امام تھے
بچے تشنہ کام تھے - آتی کس طرح

الوداع الوداع یا شہیدِ بے خطا
نازِ دشتِ نینوا شاہِ کربلا

چھپ نہ جائے تیرا بے گناہ لہو
جا رہی ہوں اِس لئے میں کو بہ کو
جا کے میں بتاؤں گی تو بے مثال ہے
تو بقائے دین ہے تو لازوال ہے
شاہِ بے نوا ہے تو - یا حسینؑ یا حسینؑ
شاہِ بے نوا ہے تو - روحِ لا الہ ہے تو
فخرِ انبیاء ہے تو - رازِ کبریا

الوداع الوداع یا شہیدِ بے خطا
نازِ دشتِ نینوا شاہِ کربلا

میں نہ رکنے دوں گی تیرا غم حسینؑ
میں نہ جھکنے دوں گی یہ علم حسینؑ
عہد جو کیا ہے وہ نبھا کے آؤں گی
میں حسینیت کو یوں بچا کے آؤں گی
حشر تک رہے گا تو - یا حسینؑ یا حسینؑ
حشر تک رہے گا تو - اسطرح جئے گا تو
آ کے خود کہے گا تو - بہن شکریہ

الوداع الوداع یا شہیدِ بے خطا
نازِ دشتِ نینوا شاہِ کربلا

چھوڑ کر چلا جو دشتِ کربلا
ملکہِؑ حیا کا قیدی قافلہ
بولی رو کے شاہ سے یہ دخترِ عمران
تشنہ لب غریب بھائی میں تیرے قربان
دل غموں سے چور ہے - یا حیسنؑ یا حسینؑ
دل غموں سے چور ہے - اور شام دور ہے
جانا بھی ضرور ہے - بھائی الوداع

الوداع الوداع یا شہیدِ بے خطا
نازِ دشتِ نینوا شاہِ کربلا