جب شام کے زندان میں روتی تھی سکینہؑ
یاد آتا تھا ہر وقت اُسے باپ کا سینہ
وہ کیفیتِ غم تھی کہ دشوار تھا جینا
آنکھوں میں پھرا کرتی تھی تصویرِ مدینہ
سمجھا کے سکینہؑ کو فغاں کرتی تھی زینبؑ
روداد پرندوں سے بیاں کرتی تھی زینبؑ
اک ستائی ہوئی بچی کو ستایا نہ کرو
اے پرندو درِ زندان سے گزرا نہ کرو