آئے شبیربیاباں کو بسانے کے لئے
دین کی راہ میں بھرے گھر کو لٹانے کے لئے
اپنے گلشن سے چنے پھول، بہتّر شہہِ دین
کربلا دیکھ تیری گودسجانے کے لئے
علی اصغرؑ نے مسلمانوں سے پانی مانگا
ہائے اِک تیر مال پیاس بجھانے کے لئے
شاہ ِدیںؑ قاسمؑ واکبرؑکو نچھاورکر کے
علی اصغرؑ کی چلے لالش اٹھانے کے لئے
بنتِ زہراؑ تیرے پردے کی خدا خیرکرے
کلمہ گو آئے ہیں خیّام جلانے کے لئے
لال زہراؑ کا چلا بخششِ امت کے لئے
مفت خنجر کے تلے سر کو کٹانے کے لئے
حاکم شام کو للکارکے بو لے عباسؑ
میرے بازو ہیں تیرا نقش مٹانے کے لئے