بےشیر کو بھیجا ہے میدان میں مادر نے
یہ آخری ھدیہ تھا جو دے دیا سرورؑ نے
پانی کے لئے اصغرؑ میداں میں نہیں آئے
پانی کہیں مانگا ہے قطروں سے سمندر نے
کربل تیری عظمت کی بنیاد رکھی اِس نے
جنگل کو بنایا گھر پہلے علی اصغرؑ نے
اُس کام کو اصغرؑ نے انجام دیا تنہا
جو کام کیا مل کر کربل میں اِکھتّر نے
وہ فوجِ یزیدی پھر عباسؑ سے کیا لڑتی
کل فوجیں اُلٹ دیں جب بیشیر کے طیور نے