ہائے کس طرح کاٹی شام غریباں زینبؑ
کتنا پر حول تھا کربل کا بیاباں زینبؑ
ہائے کس طرح کٹی
آگ خیموں میں لگائی بھائی بھتیجے نہ پسر
کتنی اس وقت ہوئی آپ پریشان زینبؑ
ہائے کس طرح کٹی
ایک برچھی نے جگر کر دیا چھلنی ورنہ
کتنے تھے دل میں تیرے حسرت و ارماں زینبؑ
ہائے کس طرح کٹی
آگ کے شعلوں سے سجادؑ کو لائے کیونکر
آج تک قلب ہے اس حال پر گریاں زینبؑ
ہائے کس طرح کٹی
قلب مجروح پہ کیا گذری شب غربت میں
آیا جس وقت نظر گنج شہیداں زینبؑ
ہائے کس طرح کٹی
ٹوٹا سا نیزہ لئے آپ اندھیری شب میں
مثل عباس رہی سب کی نگہباں زینبؑ
ہائے کس طرح کٹی
پشت پر ہاتھ باندھے سر کھلے اعدائ کے ستم
کیسے دفنائی بھلا لاشے شہیداں زینبؑ
ہائے کس طرح کٹی