Halq e Asghar Hurmala ka teer aana dekhye
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi

حلق اصغرؑ حرملا کا تیر آنا دیکھئے
باپ کی گودی میں اسکا مسکرانادیکھئے

ماں نے تو تیار کر کے بھیج دیا بے شیر کو
مثل قرآن باپ کا میداں میں لانا دیکھئے

ظالموں نے چھید ڈالا قلب اصغرؑ لحد میں
انبیاء کا بے بسی سے تھر تھرانا دیکھئے

مل لیا شبیرؑ نے چہرے پہ اصغرؑ کا لہو
لاش ہاتھوں پہ لئے پھر لڑکھڑانادیکھئے

ماں کی اجڑی گود اور با با کا دل ٹکڑے ہوا
حرملہ کے تیر کا کیسا نشانہ دیکھئے

استغاثہ باپ کا سننا تھا اور پھر الاماں
خود ہمک کر گود میں اصغرؑ کا آنا دیکھئے

چوڑا تھا نیزے کا پھل اور حلق اصغرؑ تنگ 
نوک نیزہ پر ہوا کیسے ٹھکا نا دیکھئے

مل گیا مٹی میں جب معصومیت کا افتخار
قاصد صغراؑ کا اس لمحے کو آنا دیکھئے