Bibi Madina aa gaya
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi



آل نبی کا قافلہ
جب قید سے چھٹ کر چلا
نزدیک یثرب جب ہوا
فضہؑ نے زینبؑ سے کہا
بی بی مدینہ آگیا
بی بی مدینہ آگیا

اب ختم ہے اپنا سفر
آتا ہے اب مجھ کو نظر
وہ سامنے یثرب نگر
حضرت کا روضہ آگیا

بستی سے ہٹ کر کچھ قدم
میداں میں ٹھہریں گے ہم
یا حسرت و یاس و الم
دلگیر خستہ بے نوا

بیمار و لاغر ناتواں
سجادؑ کرتے ہیں بیاں
پہلے نقیب کارواں
بستی میں بھیجا جائے گا

اہل مدینہ آئیں گے
برباد ہم کو پائیں گے
بیتاب سب ہوجائیں گے
ہو جائے گا محشر بپا

سرورؑ نہ آئیں گے نظر
اکبرؑ نہ آئیں گے نظر
اصغرؑ نہ آئیں گے نظر
کبریؑ کا ہوگا حال کیا

عباسؑ اب آجائیے
پانی نہیں اب چاہئے
ہمت ہمیں بندھوائے
روضہ نبی کا آگیا

رلوا رہی ہے آج بھی
تڑپا رہی ہے آج بھی
یاد آرہی ہے آج بھی
توقیر زیدی یہ صدا