ابا میرے بابا
زینبؑ کی تھی فغاں
محشر کا ہے سماں
بابا میرے بابا
زینبؑ کی تھی فغاں
کیسی ہے یہ ندا
حیدرؑ پہ کی جفا
روتا ہے آسماں
بابا میرے بابا
زینبؑ کی تھی فغاں
لرزہ ہیں بام و در
پاتے ہی یہ خبر
تاریک ہے جہاں
بابا میرے بابا
زینبؑ کی تھی فغاں
جو حال انیس ہے
بتلاۓ وہ کس سے
مشکل کریں آساں
بابا میرے بابا
زینبؑ کی تھی فغاں