یہ کون ہے جو سِنا پر کلام کرتا ہے
بھلا بشر بھی کوئی ایسا کام کرتا ہے
ؑحسینؑ فخرِ نبیؐ فخرِ علیؑ فخرِ بتول
خدا بھی اِس کا بہت احترام کرتا ہے
حسینؑ صرف تمہارا نہیں مسلمانو
حسینؑ کو تو زمانہ سلام کرتا ہے
غمِ حسینؑ کا ہے بغض گر تیرے دل میں
حلال کو بھی تو اپنے حرام کرتا ہے
سِنا پہ بولنا جھوٹوں کے بس کی بات نہیں
یہ کام صرف ہمارا امام کرتا ہے
ٹھر گیا کوئی منظر نگاہ میں اسکی
وہ جس جگہ بھی رہے شام شام کرتا ہے
کمی نہیں ہے کوئی ماتمی حسینؑ کا ہوں
وہ میرے رزق کا خود ہی انتظام کرتا ہے
نڈر بنا دیا تم کو حسینؑ نے شہزاد
تو خاص بات بھی لوگوں میں عام کرتا ہے