Be khata jis ko tu marta hay Efforts: Syed-Rizwan Rizvi |
عرش پر رب کی یہ اِک عطا ہے بے خطا جس کو تو مارتا ہے کچھ خبر ہے تجھے ابنِ ملجم یہ زمانے کا مشکل کشا ہے اس نے سجدوں پہ سجدے کیے ہیں اس نے روضوں پہ روضے رکھے ہیں اس کا کھانا ہے اِک جو کی روٹی اِس کے سونے کو اِک بوریا ہے پیشوا اٹھ گیا ہے جہاں کا سونے سونے ہیں مہراب و منبر کس خموشی سے گھر بھی خدا کا آج مصروفِ آہ و بکا ہے دل پہ داغ، یتیمی سجائے غم کا پیکر ہیں شبیرؑ و شبرؑ جس کو دیکھو وہی رو رہا ہے گھر امامت کا ماتم کدہ ہے کیوں رلاتا ہے آلِ نبی کو کیا بگاڑا ہے تیرا علی نے اس ستمگر سے ہاشم یہ پوچھو کیا یہ اجرِ رسولِ خدا ہے |