صلی علی نبی صلی علی محمد(ص)۔ صلی اللہ علیہ وسلم
محمد(ص) ہمارے بڑی شان والے
وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والے
خدا جس کے سینے پہ قرآں اتارے
مدثر کہے اور مزمل پکارے
وہ نور خدا دو جہاں کے اجالے
محمد(ص) ہمارے بڑی شان والے – صلی اللہ علیہ وسلم
جب آۓ زمیں پر محمد(ص) ہمارے
فلک نے زمیں پر بچھاۓ ستارے
اٹھے سر زمین عرب سے یہ نعرے
محمد(ص) ہمارے بڑی شان والے – صلی اللہ علیہ وسلم
نواسے جو روۓ تو روۓ محمد(ص)۔
وہ جب تک نہ سوۓ نہ سوۓ محمد(ص)۔
دو آنکھیں نبی(ص) کی تھی دونوں نواسے
محمد(ص) ہمارے بڑی شان والے – صلی اللہ علیہ وسلم
نواسہ مزارے محمد(ص) پہ آیا
کہا پیارے نانا(ص) یہ وعدہ ہے میرا
ہے اسلام اب کربلا کے حوالے
محمد(ص) ہمارے بڑی شان والے – صلی اللہ علیہ وسلم
صدا آئ قبر محمد(ص) سے بیٹا
دعا گو ہیں نانا(ص) علی اور زہرا
چلے غازی عباس پرچم سنبھالے
محمد(ص) ہمارے بڑی شان والے – صلی اللہ علیہ وسلم
وہ عاشور کا دن محمد(ص) کا کنبہ
جو مقتل میں دین کو لہو دے رہا تھا
یہ کہہ کہہ کے سینوں پہ کھاۓ ہیں بھالے
محمد(ص) ہمارے بڑی شان والے – صلی اللہ علیہ وسلم
ریحان و علی جی عزادار سرور
غلامان حیدر غلام پیعمبر(ص)۔
صدا اس صدا سے زمانہ ملا لے
محمد(ص) ہمارے بڑی شان والے – صلی اللہ علیہ وسلم