| Lutf o karam ki bazm gulistan hay aap se - Aijaz Efforts: Syed Aijaz Rizvi |
دینِ خدا ہے آپ سے ایماں ہے آپ سے
عظمت کا آج بھی ہر اک عنواں ہے آپ سے
رحمت ہیں عالمین کی خاطر خدا گواہ
لطف و کرم کی بزم درخشاں ہے آپ سے
محفل میں حُسن لاتے ہیں مدحِ علی سے ہم
حکمت بھرا حضور یہ فرماں ہے آپ سے
آئیں امامِ وقت تو پورا کروں گا میں
ملنے کا اے حضور جو ارماں ہے آپ سے
بخشی تھی کل جو بوذر و قنبر کو اے نبی
اعجاز اس غلامی کا خواہاں ہے آپ بے
ابلیس اس لئے ہی تو نالاں ہے آپ سے جو آدمی تھا آج وہ انساں ہے آپ سے گر ہے تلاشِ رب تو کرو ان کی پیروی عرفانِ کبریائی کا امکاں ہے آپ سے خُلقِ عظیم کی سند قرآن کیوں نہ دے روشن دہر میں عظمتِ انساں یے آپ سے پایا خدا سے شافعِ محشر کا مرتبہ بخشش کا عاصیوں کا بھی ساماں ہے آپ سے صادق امین آپ کو کہتے ہیں غیر بھی غرقاب سوئے ظن میں مسلماں ہے آپ سے دینِ خدا کو آپ کے دم ہے خوشی ملی سہرہ ہے سر پہ مانگ میں افشاں ہے آپ سے |